کوک سٹوڈیو کے ذلفی نے کس گانے کی دھن چوری کی؟

عابدہ پروین اور نصیبولال کی آوازوں میں گائے گے گانے "تو جھوم” نے کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ تو قائم کر دیئے، لیکن اس کا مزہ تب کرکرا ہو گیا جب ایک نوجوان گلوکارہ نرملا مگھانی نے یہ دعویٰ کر دیا کہ گانے کی دھن ان کی بنائی ہوئی ہے جسے کوک سٹوڈیو نے غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی آواز میں گایا گیا گانا اس قدر مقبول ہوا کہ صارفین یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ جس کوک سٹوڈیو کو ہم کھو چکے تھے وہ واپس آ گیا ہے۔
کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 کے پہلے گانے ’’تو جھوم‘‘ کو عدنان دھول کی تحریر بتایا گیا ہے جسے ذوالفقار عرف زلفی نے کمپوز کیا جبکہ اس کے میوزک کی ترتیب عبداللہ صدیقی نے دی۔ لیکن اب گانے کا میوزک قر اسکی دھن تنازع کا شکار ہو چکے ہیں اور یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ ذوالفقار عرف زلفی نے اسے چرایا ہے۔ گانے کی دھن پر تنازع تب بنا جب عمرکوٹ کی ایک اُبھرتی ہوئی گلوکارہ ‘نرملا مگھانی’ نے اس کی دھن میں انہیں کریڈٹ نہ دیے جانے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے بتایا کہ ’’تو جھوم‘‘ کی دھن انہوں نے بنا کر زلفی کے ساتھ شئیر کی تھی لیکن کوک سٹوڈیو کا کمپوزر چور کلا اور اس نے انہیں اسکا کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔
گلوکارہ نرملا مگھانی نے دعویٰ کیا کہ کوک سٹوڈیو سیزن 14 میں بطور فنکار پرفارم کرنے کی کوشش میں انہوں نے جون 2021 میں کمپوزر زولفی کا نمبر لیا اور ان کو میسج کیا کہ وہ کوک سٹوڈیو میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے زلفی کو ایک گانا اور اس کی دھن کے کچھ نمونے بھی بھیجے تھے، نرملا کا کہنا ہے کہ ’’تو جھوم‘‘ کی میلوڈی اسی نمونے سے اٹھائی گئی ہے اور انہیں اس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ نرملا نے بتایا کہ جب انہوں نے اس ذیادتی پر زلفی کو واٹس ایپ میسجز بھیجے تو انہوں نے کسی پیغام کا جواب نہیں دیا، انہوں نے میرے میسجز دیکھے ضرور تھے، جنکی تصدیق ان پر ہونے والے بلیو ٹک سے کی جا سکتی ہے۔
نرملا مگھانی نے بتایا کہ جب کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا ’’تو جھوم‘‘ سنا تو انہیں احساس ہوا کہ اس نے جو دھنیں زلفی کو بھیجی تھیں، ان میں سے ایک دھن ’’تو جھوم‘‘ گانے میں بغیر کسی کریڈٹ کے استعمال کی گئی ہے۔ نرملا نے کہا کہ تو جھوم میں “راگ بالکل وہی استعمال کیا گیا ہے، جس کا نمونہ میں نے زلفی کو بھیجا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سے میں نے گانا سنا میں زلفی کو فون کر رہی رھی۔ پھر ایک روز اس نے میرا فون سنا لیکن یہ جھوٹ بول دیا کہ میں نے تو آپ کی بھجوائی گئی آڈیو فائل ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کی تھی۔ نرملا کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل درست نہیں کیونکہ انہیں میرے تمام پیغامات بلیو ٹک کے ساتھ موصول ہوئے تھے، وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ انہیں ان کے کام کی پہچان اور واجب الادا کریڈٹ دیا جائے، اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں چاہتیں۔

Back to top button