کہیں آپ بھی غلط ‘ارطغرل غازی’ تو ڈاؤن لوڈ نہیں کر رہے؟

گزشتہ ماہ سے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ جسے اردو میں ڈبنگ کرکے ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے چلایا جا رہا ہے، اس نے جہاں پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی ہر آئے دن اسی ڈرامے پر میمز بنائے جاتے ہیں اور لوگ ہر روز اسی ڈرامے سے متعلق ایک نیا ٹرینڈ شروع کرتے ہیں۔
‘ارطغرل غازی’ کو نشر ہوئے ابھی اگرچہ محض ایک مہینہ بھی مکمل نہیں ہوا تاہم یوٹیوب پر وہ پاکستان میں سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن چکا ہے اور اسے 25 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
اس ڈرامے کی 26 قسطیں ہی نشر کی جا چکی ہیں جب کہ اس ڈرامے کی 179 قسطیں ہیں جو تین سیزنز پر مشتمل ہیں تاہم ڈرامے نے پہلے ہی سیزن کی ابتدائی اقساط میں ہی ریکارڈز بنا ڈالے۔ ‘ارطغرل غازی’ کی مقبولیت صرف مداحوں تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کی شوبز شخصیات بھی ڈرامے کی کہانی، کرداروں اور اداکاری سے متاثر نظر آتی ہیں۔
تاہم ڈرامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بننے والے ٹرینڈز بھی اس ڈرامے کی مقبولیت کو مزید بڑھا رہے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کے حوالے سے ایک نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جسے (غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ) کا نام دیا گیا۔
اس ٹرینڈ کے تحت اگرچہ ہیش ٹیگ کا استعمال نہیں کیا گیا، تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایسی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جو کہ ارطغرل غازی کی جھلکیوں جیسی تھیں اور پھر ایسے مواد کو شیئر کرتے ہوئے (غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ) کے الفاظ کو استعمال کیا گیا۔
منیب نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پاکستانی لڑکے کی بھینس پر سواری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے غلط ارطغرل کو ڈاؤن لوڈ کردیا۔


امی جی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے حمزہ علی عباسی کے ایک ڈرامے کے منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ انہوں نے بھی غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ کردیا۔


مونو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ہولی وڈ فلم کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ شاید انہوں نے بھی غلط ارطغرل غازی کو ڈاؤن لوڈ کردیا۔
https://twitter.com/itsm0nu/status/1262035289435967489?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1262035289435967489&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1131812
شاداب کے ٹوئٹر ہینڈل سے بولی وڈ خان ‘سلمان خان’ کی فلمی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ انہیں بھی احساس ہو رہا ہے کہ انہوں نے بھی غلط ارطغرل غازی کو ڈاؤن لوڈ کردیا۔


مائش کے ٹوئٹر ہینڈل سے مزاحیہ ٹک ٹاکر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ شاید انہوں نے بھی غلط ارطغرل ڈاؤن لوڈ کردیا۔
https://twitter.com/gayomarlic/status/1261408946281050113?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1261408946281050113&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1131812
ریحان علی نے آنے والی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تصویر کے ساتھ ارطغرل غازی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نےبھی غلط ارطغرل ڈاؤن لوڈ کردیا۔
https://twitter.com/rrehanaali/status/1259936173750988800?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1259936173750988800&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1131812

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button