کیا اداکارہ امیشا پٹیل اوراداکارعمران عباس ڈیٹ کر رہے ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس سے اپنی لو سٹوری کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ خبریں احمقانہ اور بچگانہ ہیں۔ میری عمران عباس سے صرف دوستی ہے اور اس سے زیادہ تعلق نہیں۔ انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق امیشا پٹیل نے عمران عباس کے ساتھ ڈیٹ کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔
امیشا پٹیل نے کہا کہ میں نے یہ خبریں سنی ہیں اور ان پر بہت ہنسی ہوں، یہ ساری بات بہت ہی احمقانہ اور بیوقوفی پر مبنی ہے، میں اپنے دوست سے بہت عرصے بعد ملی ہوں، یہ صرف ایک ملاقات تھی۔کچھ روز پہلے امیشا پٹیل اور عمران عباس کی بحرین میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد امیشا پٹیل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔
ویڈیو میں دونوں سٹار نے 2001 میں ریلیز ہونے والی امیشا پٹیل اور بوبی دیول کی فلم ’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر ایکٹنگ کی ہے، اس ویڈیو کے اپلوڈ ہونے کے بعد یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ امیشا پٹیل اور عمران عباس ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ امیشا پٹیل نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے ہیں، میں عمران کو تب سے جانتی ہوں جب ہم امریکہ میں اکٹھے پڑھتے تھے، ہم ابھی ایک تقریب میں ملے تھے جس کے بعد ہم نے بھی ملاقات کی اور پھر یہ ویڈیو بنائی، یہ میرا اور اس کا پسندیدہ گانا ہے، لہٰذا یہ ایک حادثاتی ویڈیو تھی، عمران عباس بالی ووڈ کی تین فلموں میں کام کرچکے ہیں جس کے باعث انڈیا میں انھیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ عمران عباس اکثر ہندی گانوں پر اپنی ویڈیو بناتے رہتے ہیں، خیال رہے امیشا پٹیل کی نئی آنے والی فلم ’غدار 2‘ کے دسمبر 2022 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
