کیا عمرانڈو عارف علوی صدر کے سب اختیارات ختم کروانے والا ہے؟

عمرانڈو صدر عارف علوی نے پی ڈی ایم حکومت اور اس کے جانے کے بعد نگران حکومت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں آئینی اور سیاسی بحران پیدا کرنے کے لئے سربراہ مملکت کے اختیارات کا جس طرح بدنیتی سے استعمال کیا ہے اس کے بعد مقبول سیاسی جماعتوں اور مقتدر حلقوں میں یہ سوچ پیدا ہو چکی ہے کہ صدر کو حاصل منفی اختیارات کو کیسے ختم کیا جائے۔اطلاعات یہ ہیں کہ اب صدر مملکت کے باقی اختیارات کو بھی ختم کرنے کے بارے میں غور شروع ہو گیا ہے جس کے لئے الیکشن کے بعد بننے والی اسمبلی اور حکومت میں مربوط اقدامات کیے جائیں گے. سینئر صحافی مزمل سہروردی اپنی ایک تحریر میں کہتے ہیں کہ عارف علوی نے بلا شبہ صدر مملکت کے عہدے کو اتنا ہی نقصان پہنچایا ہے جتنا غلام اسحاق خان اور فاروق لغاری نے پہنچایا تھا۔ انہوں نے حکومت کو کام کرنے سے روکنے اور ملک کے نظام کو مفلوج بنانے کے لئے ہر آئینی حربہ استعمال کیا ہے. پاکستان کی سیاست میں ایک دفعہ پھر یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ صدر مملکت کے پاس اب بھی جو اختیارات ہیں وہ ملک کے سیاسی نظام اور پارلیمان کی طاقت کو کمزور کر سکتے ہیں۔ اس لیے اگر ملک میں پارلیمانی نظام کو چلانا ہے تو صدر کے باقی اختیارات کو بھی ختم کرنا ہوگا.
