کیا پی ٹی آئی رہنماحماداظہر نے دوسری شادی کرلی ہے؟

پی ٹی آئی کے مفرور رہنما حماد اظہر کی دوسری شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں،جس پر پی ٹی آئی کارکنان سمیت سیاسی مخالفین بھی زیربحث ہیں کہ وہ خاتون کوئی اینکر پرسن ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صحافی نجم الحسن باجوہ نے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نےایک معروف خاتون اینکر پرسن سےدوسری شادی کرلی ہے۔ اس خبر نےصارفین کو تجسس میں ڈال دیا ہےکہ آخر وہ اینکر پرسن کون ہیں؟۔

صحافی نجم الحسن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ لاہور سےتعلق رکھنےوالے پی ٹی آئی کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدےدار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سےدوسری شادی کرلی ہے،دونوں کو مبارک ہو۔

صحافی کی جانب سے خبر بریک ہونےکے بعد صارفین نےلکھنا شروع کردیا کہ وہ ہینڈ سم سیاست دان حماد اظہر ہی ہیں،تاہم، اینکر پرسن کےحوالے سے صارفین بھی تذبذب کا شکار دکھائی دےرہے ہیں۔

کافی دیر خاموشی کےبعد حماد اظہر کو جب اپنی شادی کےحوالے سےپھیلتی خبروں کےبارے میں علم ہوا تو انہوں نے نجم الحسن کی پوسٹ پر مزاحیہ انداز میں جوب دیتےہوئے لکھاکہ نیچے تو میرا نام چل رہا ہے،سب دوستوں کا مجھےہینڈسم تصور کرنےکا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دےدوں گا۔

جس پر صحافی نجم الحسن نےجواب میں لکھاکہ حماد صاحب لاہور میں ماشااللہ ہینڈسم تو آپ ہی ہیں، انکار کرناآپ کاحق ہے لیکن میں تو اپنی خبر پرقائم ہوں۔

تاہم صحافی نجم الحسن نے اپنی پوسٹ میں اینکر پرسن کانام نہیں لیا،صارفین کی جانب سےمختلف اینکرز کےنام لے کر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔اس حوالے سےابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

وائس چانسلر کی تعیناتی کا تنازع : گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب آمنے سامنے آگئے

Back to top button