کیپٹن صفدرنے اعتزازاحسن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے شریف فیملی کے کیسز سے متعلق عدلیہ مخالف بیان ر اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ 11 اکتوبر کولاہور ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے عدلیہ پر الزامات لگائے، جوعدالتوں کو متنازع بنانے اور بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے مجھے بری کیا ، عدالت کے فیصلے کو غیر جانبدار طریقے سے ماننا ضروری ہے ، اس قسم کے الزامات سے جہاں عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش ہوئی وہیں میرے حقوق بھی متاثر ہوئے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اعتزاز احسن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Back to top button