گلگت بلتستان کے وزیر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ طبیعت خراب ہونے پر سٹی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جانباز خان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان اور وزرا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
