گوری رنگت کے اشتہارات مسترد کرنے والی پاکستانی اداکارائیں

پاکستان اور بھارت میں گوری رنگت اور خاص طور پر لڑکیوں کی رنگت کو ان کی کامیابی، اچھی شخصیت اور اچھی ملازمت حاصل کرنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے برصغیر پاک و ہند میں کئی دہائیوں سے رنگ گورا کرنے والی کریموں کا کاروبار جاری ہے اور ایسی کریمیں تشہیری مہم پر بھی کروڑوں روپے خرچ کرتی ہیں۔
گوری رنگت کرنے والی کریموں کی کمپنیاں کوشش کرتی ہیں کہ وہ تشہیری مہم کے لیے معروف شخصیات کی خدمات حاصل کریں، اس لیے ایسی کریموں کے اشتہارات میں زیادہ تر شوبز شخصیات دکھائی دیتی ہیں۔ تاہم پاکستان سمیت بھارت کی بعض ایسی معروف اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے بھاری معاوضے کی پیش کش کے باوجود گوری رنگت کے اشتہاروں میں کام کرنے سے انکار کیا۔ ایسی پاکستانی اداکاراؤں میں صف اول کی اداکارائیں عائشہ عمر، ماہرہ خان، صنم سعید، حریم فاروق اور گلوکارہ مومنہ مستحسن سمیت دیگر اداکارائیں بھی شامل ہیں۔
یہ انکشاف خود ان شوبز خواتین نے کیا اور بتایا کہ انہوں نے اچھی پیش کش کے باوجود رنگت گوری کرنے والی کریموں کے اشتہارات میں کام نہیں کیا۔
This is a genuine question – can you name me Bollywood/Pakistani stars who have never endorsed a skin lightening product?
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) June 5, 2020
برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لوگوں سے سوال کیا کہ انہیں کوئی ایسے پاکستانی اور بالی ووڈ اسٹارز کے نام بتا سکتا ہے، جنہوں نے گوری رنگت کرنے والی کریموں کے اشتہارات میں کام کرنے سے انکار کیا ہو؟۔ ہارون رشید کے ٹوئٹ پر جہاں عام افراد نے کمنٹس کیے اور انہیں بتایا کہ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ اور رنبیر کپور سمیت دیگر اداکاروں نے بھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا۔
وہیں ہارون رشید کے ٹوئٹ پر پاکستانی اداکاراؤں نے بھی کمنٹس کیے اور متعدد اداکاراؤں نے ان کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا۔
🙋🏽♀️
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) June 5, 2020
ہارون رشید کے ٹوئٹ پر اداکارہ صنم سعید نے بھی جواب دیا کہ انہوں نے ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا۔
ان کے ٹوئٹ پر اداکارہ عائشہ عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ ایسے اشتہارات میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ انہیں ماضی میں ایسے اشتہارات میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہوئی، مگر انہوں نے کبھی ایسے اشتہارات میں کام کرنے کا ارادہ نہیں کیا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کرنے کا کوئی رکھتی ہیں۔
Me! 🙋🏻♀️ I get offered multiple whitening products campaigns every year but been refusing for years. Will not ever endorse any.
— Ayesha Omar (@ayesha_m_omar) June 5, 2020
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ہارون رشید کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھی کبھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا اور انہوں نے اس وقت سے ایسے اشتہارات میں کام کرنے سے انکار کیا جب وہ ریڈیو پر آر جے تھیں۔
Been refusing ever since I was a VJ till now. Never endorsed a skin lightening product. https://t.co/uGB1vPyaGX
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 5, 2020
اداکارہ حریم فاروق نے بھی صحافی کے سوال پر بتایا کہ انہوں نے بھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی صحافی کے ٹوئٹ کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے بھی کبھی ایسے اشتہارات میں کام نہیں کیا۔
Same here 🙋🏻♀️ Always turned down all fairness product endorsements. The amount of melanin in your skin has nothing to do with how beautiful you are.
If we ALL responsibly refuse whitening endorsements, it might cause a shift in the market. We have the power to change the narrative https://t.co/KSKh1XZ0yB— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) June 5, 2020
گلوکارہ نے ماہرہ خان کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی پیش کش کو مسترد کیا اور اگر اسی طرح ہم سب ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو مذکورہ انڈسٹری کو ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے گوری رنگت کے اشتہارات میں کام نہ کرنے پر جہاں کئی لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں، وہیں کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
What about LUX ad dear?
— Syed Moh. Hanif Bokhari (@BidAskSpread) June 5, 2020
بعض افراد نے ادکارہ ماہرہ خان کے خواتین کے غیر ضروری بال ختم کرنے والی کریم کے اشتہار کو جلد کو پرکشش بنانے کا اشتہار قرار دے کر ان پر تنقید کی، تاہم انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔
وہیں کچھ افراد نے عائشہ عمر کو بھی ایک صابن کے اشتہار میں کام کرنے کے طعنے بھی دیے۔
