گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی اداکارائیں کون؟

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے خوبصورت پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان میں اپنے سرچ انجن پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اداکارہ قرار دے دیا ہے۔ گوگل نے سال 2020 کی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست مرتب کی ہے۔ جس میں سرچ کی جانے والی ٹاپ ٹین اداکاراؤن کی کیٹیگری میں ماہرہ خان نمبر ون رہی ہیں ماہرہ کو رواں سال گوگل پر ایک ماہ میں 2لاکھ 54 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر اداکارہ اقراء عزیز اور تیسرے نمبر پر اداکارہ علیزے شاہ رہی ہیں۔ آئیے آپ کو گوگل کی مرتب کی گئی ٹرینڈ لسٹ بارے بتاتے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو رواں سال ایک ماہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے، سپر اسٹار ماہرہ خان کے نام کو ایک ماہ میں سرچ انجن پر 2 لاکھ 54 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔
mahira khanپاکستان شوبز انڈسٹری میں کم عرصے میں بے شمار شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز کو رواں سال گوگل پر ماہرہ خان کے بعد سب سے زیادہ کیا گیا۔اقراء عزیز کو سرچ انجن پر ایک ماہ میں ایک لاکھ 89 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔
yasir iqraڈرامہ سیریل عہد وفا میں جلو گر ہونے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔
Alizeh Shah 1ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے مقبولیت میں اضافے کے بعد اداکارہ عائزہ خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں چوتھے نمبر پر ہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 48 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔
ayeza webحال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں پانچویں نمبر ہے جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 28 ہزار بار سرچ کیا گیا۔
Hania Amirڈرامہ سیریل چیخ سے شہرت میں اضافے کے بعد اداکارہ صبا قمر گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 22 ہزار بار سرچ کیا گیا ہے۔
saba qamar 2پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں 1 لاکھ 21 ہزار بار سرچ کیا گیا۔
aiman khan 1حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ سجل علی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 14 ہزار بار سرچ کیا گیا۔
fedbe18b774a2c2344bed722b5b6478eڈرامہ سیریل دو بول اور میرے پاس تم ہو سے شہرت پانے والی اداکارہ حرا مانی بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ایک ماہ میں 93 ہزار 900 بار سرچ کیا گیا ہے۔
Hira Mani 1 1ڈرامہ سیریل رسوائی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثناء جاوید بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں ایک ماہ میں 89 ہزار بار سرچ کیا گیا۔
9ffaba2d61ae447ff4b927e634089fbb

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button