گھر کی پائپ لائن سے رشوت کے لاکھوں روپے برآمد
بھارتی ریاست کرناٹک میں سرکاری افسرکے گھرکی پائپ لائن سے رشوت کے لاکھوں نوٹ برآمد کر لیے گئے۔
اینٹی کرپشن بیورو کےحکام نے کرناٹک میں پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے انجینئرکے گھرچھاپا مارا توپائپ لائن سے پانی کی جگہ 25 لاکھ روپے کے نوٹ نکل آئے۔
اینٹی کرپشن بیورو کےحکام نے کرنسی نوٹ پائپ لائن میں چھپانے کی اطلاع پرپلمبرکی مدد سے پائپ لائن سے نوٹ برآمد کئے۔
سرکاری کرپٹ افسروں کیخلاف بھارت میں کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اوراب تک متعدد کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کی گئی ۔
