ہر باورچی خانہ، ایک شفاخانہ بھی ہے!

کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سے امراض کا علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہےکہ شفا کے ان خزانوں کا درست ادراک اور استعمال کیا جائے تو پہلے ہلدی سے شروع کرتے ہیں۔
haldi 1200جوڑوں کا درد اور ہلدی
ہلدی پر تحقیق برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اور اب اسے سپر فوڈ کہا جارہا ہے۔ اس میں شامل اہم مادہ سرکیومن دل، آنتوں، امنیاتی نظام اور دیگر اعضا کو بہتر بناتا ہے۔ یہ کینسر روکنے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن اس کے استعمال سے پہلے یاد رہے کہ اگر ہلدی میں کالی مرچیں اور کچھ چکنائی ڈال کر استعمال کی جائے تو اس سے سرکیومن کی بدن میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ بصورتِ دیگر سرکیومن کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔ ہلدی جوڑوں کے درد اور جلن کو کم کرتی ہے اور ہڈیوں کے درد کو بھی رفع کرتی ہے۔ سوزش کم کرنے والے اجزا کی وجہ سے باقاعدہ لوگ اسے اپنی خوراک کا حصہ بنارہے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہلدی کا باقاعدہ استعمال الزائیمر اور دیگر دماغی امراض سے بھی بچاتا ہے۔
1559077397 khpaldukan peshawar xlالسر اور الائچی
الائچی سینکڑوں سال سے اپنے ذائقے اور تاثیر کی وجہ سے استعمال ہورہی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ الائچی معدے کی صحت برقرار رکھنے اور السر کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔ الائچی کے بیجوں کا تیل اور اس کے چھلکے میں بھی کئی ادویاتی اجزا موجود ہیں۔ لیکن اب جدید سائنس بتاتی ہے کہ الائچی میں جسمانی اندرونی سوزش کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے اور اس سے ایچ پائیلوری جیسے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے جو السر کی وجہ بنتے ہیں۔
اجوائناجوائن اورسرطان
اجوائن کو تازہ اور خشک کرکے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں ایپی گینائن نامی ایک طاقتور مرکب موجود ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو کم کرکے کینسر سے بچاتا ہے۔ اجوائن میں وٹامن کے کی بڑی مقدار کے ساتھ ساتھ وٹامن اے، بی اور سی اور فولاد کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ پیٹ کی گرانی کم کرتی ہے اور گردوں کے افعال کو بہتر بناتی ہے۔
e1598615906102بلڈ پریشر اور چقندر
چقندر میں موجود قیمتی نائٹرئٹس جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بناتے ہیں اور خون کی شریانوں کو وسیع کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک سال قبل اسکنڈے نیویا ممالک میں لاکھوں افراد پر ایک سروے کیا گیا تھا جس میں دیکھا گیا کہ صرف ایک کپ چقندر کا رس روزانہ پینے سے ایک ہفتے میں بلڈ پریشر معمول پرآنے لگا۔ اس میں موجود نائٹریٹ صرف دس منٹ بھی ہی دل کے پٹھوں کو مضبوط کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ اس طرح ہم چقندر کو دل کا محافظ کہہ سکتے ہیں۔
originسبز چائے اور صحتمند مسوڑھے
سبز چائے ایک حیرت انگیز ٹانک ہے جو وزن گھٹاتی ہے لیکن سبز چائے دانتوں میں خلا، منہ کی بدبو دور کرنے اور مسوڑھوں کو صحتمند رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بعض طبیب ٹھنڈی سبز چائے کو بہترین ماؤتھ واش قرار دیتے ہیں۔ یہ منہ میں بدبو اور سڑاند پیدا کرنے والے بیکٹٰریا کا قلع قمع کرتی ہےاور مسوڑھوں کی سوزش کو کم کرتی ہے۔ یہاں تک کہ مہنگے ماؤتھ واش بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے لیکن سبز چائے کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ ایک جانب تو یہ بلڈ پریشر قابو میں رکھتی ہے تو دوسری جانب دل کو طاقت پہنچاتی ہے۔
bulbs and bowl of garlicلہسن دل کا دوست
لہسن خون کو پتلا کرنے میں لاثانی ہے۔ یہ دل کی دیواروں کو بھی مضبوط رکھتا ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں بہت مددگار ہوتا ہے۔ اس ضمن میں کئی سائنسی تحقیقات ہوچکی ہیں اور لہسن کے فوائد سامنے آچکے ہیں۔ اس میں ایک اہم مرکب ایلیسن ہے جو دل اور خون کے نظام کےلیے بہت مفید ہے۔ یہ خون پتلا کرنے میں بھی لاجواب ہے۔ لہسن باقاعدہ کھانے سے جاڑے کی لپیٹ میں آنے کا خظرہ 70 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین نے حال ہی میں لہسن میں اینٹی بایوٹک اجزا بھی دریافت کئے ہیں جو آنتوں اور معدے کے امراض کے ذمے دار جراثیم کو چن چن کر مارتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button