ونڈر وومن کا کردار نبھانا چاہتی ہوں

ہالی وڈ کی ناموراداکارہ جینیفرآنسٹن اپنےکیریئرمیں کئی کامیاب کردارنبھاچکی ہیں تاہم ایک کردارایسا ہے جوانہوں نےآج تک نہیں نبھایاالبتہ اس کاانتظارشدت سےکیا۔ تاہم ایسا کون سا کردار ہے جس کی انہیں اب آرزو ہے؟
جینیفرآنسٹن نےحال ہی میں اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈاپنےنام کروایاجس کےبعد میڈیا نےان سےکیریئرکےحوالےسےمزید بات چیت کی اوروہ مزید کرداروں کےحوالےسےسوال کیے۔ اس پراداکارہ کا کہنا تھا کہ’میں ہمیشہ سےونڈروومن کا کردارنبھاناچاہتی تھی اورمیں نےاس کابہت انتظاربھی کیا’۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ونڈروومن جیسا سپرہیروئن کا کردارادا کرنےکاموقع تونہیں ملا البتہ وہ دوسرےپروجیکٹس میں منفرد کردارنبھانےپرغورکررہی ہیں۔ اداکارہ کےمطابق’میرے پاس کرنےکوبہت کچھ ہے،میں کیریئرکےاس موڑپراب فوکس کررہی ہوں کہ ایک اداکارہ ہونےکی حیثیت سےمیں کیا کچھ کرسکتی ہوں’۔ جینفر آنسٹن کےمطابق ‘میں زیادہ کامیڈی کردارنبھانےکی خواہش مند ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میں اب خوب ہنسوں اورلوگوں کوہنساؤں.
برعادواضح رہےکہ جینیفرآنسٹن اس وقت اپنےسابق شوہربریڈ پٹ کےساتھ دوبارہ تعلقات استوارکرنےکے حوالےسےخبروں میں ہیں. بریڈ پٹ کوبھی اسکرین ایکٹرزگلڈ ایوارڈ میں اپنی فلم ‘ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ کےلیےایوارڈ سے نوازا گیا. خیال رہے کہ گزشتہ سال کے آخر سے ان دونوں اداکاروں کو کئی ایونٹس میں ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد جینیفرآنسٹن کا کہنا تھا کہ وہ اوربریڈ پٹ اب تک اچھےدوست بھی ہیں۔ اس انٹرویوکےبعد ان کےافیئر کی خبروں میں اضافہ ہوگیا۔
خیال رہے کہ جینیفر آنسٹن اور براڈ پٹ کے درمیان 1998 میں تعلقات استوار ہوئے، جس کے2 سال بعد 2000 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔ ان کی شادی محض 5 سال ہی چل سکی، اور دونوں نے جنوری 2005 میں علیحدگی اختیارکرلی، جس کےبعد اسی سال اکتوبرمیں دونوں کی طلاق ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button