یورپی یونین کا  پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کااعلان

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے یورپی یونین نے 10لاکھ یورو کی امداد کااعلان کیا ۔ یہ امداد حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے دی گئی ہے۔

یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے کہ ‘ ہم پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 1 ملین یورو برائے انسانی امداد جاری کر رہے ہیں۔سیلاب نے ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ پاکستان میں تاریخی سیلاب کے ایک سال بعد یورپی یونین انتہائی کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

Back to top button