یو اے ای نے وسیم اکرم کو بڑی سہولت سے نواز دیا

یو اے ای کی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو بڑی سہولت دیتے ہوئے ’گولڈن ویزا‘ جاری کر دیا ہے۔

وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بتایا میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ کے لیے میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا دیا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ بلاشبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے والا شہر ہے۔

وسیم اکرم نے گولڈن ویزا جاری ہونے کے بعد دبئی میں مزید وقت گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے پاکستان کو مسائلستان کیسے بنایا؟
واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مختلف شخصیات کو ’گولڈن ویزا‘ جاری کیا جا چکا ہے۔

Back to top button