یہ سب گینگ اف تھری کو توسیع دینے کےلیے کیا جا رہا ہے : عمران خان

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہورہا ہے سب کو پتا چل گیاکہ یہ کیا کررہے ہیں یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کےلیے کیا جارہا ہے،ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کردیا، اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کررہے ہیں۔
عمران خان نےالزام لگایاکہ گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سےسارا ملک داؤ پر لگاہوا ہے،یہاں سارےفیصلے لکھےہوئے آتےہیں اور ججز آکر سنادیتے ہیں، یہ چاہتےہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کےججز بھی تابع ہوجائیں، ہائی کورٹ کےججز پر دباؤ ڈالا جارہاہے۔
عمران خان نے کہاکہ حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنےپر لگی ہوئی ہے،الیکشن فراڈ کو کور کرنے کےلیے ان کو اپنےججز چاہئیں، 8 فروری کےانتخابات کو پوری دنیا نےفراڈ الیکشن کہا۔9 مئی واقعات میں انہوں نےآگ لگائی،جواب دیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں گئیں؟یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سےاوپر نہ آئے،ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنےدیا جارہا،گرمیوں کاجلسہ بھی کیاکبھی 6 بجے ختم ہوتاہے؟ ساری قوم کو پتاہے کیاہو رہا ہے۔
عمران خان کاکہنا تھاکہ سپریم کورٹ اور معیشت سمیت پورا نظام ڈول رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو پتا ہےکہ اس پر آرٹیکل 6 لگےگا اسی لیےالیکشن فراڈ کو دبایا جارہاہے۔
عمران خان کاکہنا تھاکہ تھرڈ امپائر سب کنٹرول کررہا ہے،وہ ان کی ٹیم کا کپتان ہے ان کامقصد یہ ہےکہ فراڈ سامنےنہ آجائے اور پی ٹی آئی اوپر نہ آجائے،پی ٹی آئی ک ڈر سے سپریم کورٹ اور جمہوریت کو تباہ کیا جارہاہے۔
عمران خان نے کہاکہ اگر راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے،مطالبہ کیاکہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیاجائے، ہم جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتےہیں۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت یحیی خان پارٹ ٹو حکومت ہے،مشرقی پاکستان کےلوگ پاکستان کو چھوڑنا نہیں چاہتےتھے، وہ لوگ حقوق چاہتےتھے،طاقت کا استعمال کرکے انہیں علیحدگی کی جانب دھکیل دیاگیا، یحیی خان نےاپنی طاقت کےلیے جیتی ہوئی جماعت کو اقتدار نہیں دیا۔
عمران خان کاکہناتھا کہ آئینی عدالت کامقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طاقت کو ختم کرکے قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی کورٹ میں بٹھانا چاہتے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ آئینی ترامیم کےبینفشری ہیں۔قاضی فائز عیسیٰ انصاف ہونے نہیں دےرہے،انہوں نےہمارا انتخابی نشان تک لےلیاتھا۔
