حزب اللہ کا تل ابیب کے قریب موساد کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے غزہ جنگ شروع ہونےکے بعد پہلی مرتبہ تل ابیب کو میزائل سےنشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کےقریب واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو قادر ون بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تاہم اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کوہوا میں ہی مار گرایا۔

حزب اللہ نےبھی اپنےایک بیان میں تل ابیب کےقریب قائم موساد ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانےکی تصدیق کرتےہوئے کہاکہ ہم نےغزہ کےفلسطینیوں کی حمایت اور لبنان کےشہریوں کے دفاع کےلیے آج تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ حملے پر غیر ملکی میڈیا نے لکھاکہ کا تل ابیب کی جانب حزب اللہ  کا میزائل حملہ اسرائیل کےلیے حملے کے علاوہ ایک پیغام بھی تھاکہ اسرائیلی حملوں کےباوجود اب بھی حزب اللہ اسرائیل کو اپنے میزائلوں سےنشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے لبنان اور حزب اللہ کی جانب سےشمالی اسرائیل کےشہروں پرحملے مسلسل جاری ہیں جب کہ اسرائیل کی جانب سےگزشتہ چند دنوں کےدوران ہونےوالے حملوں میں اب تک 570 لبنانی شہری جان بحق ہوچکے ہیں اور 1900 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

امریکی صدرنےفلسطین کے2ریاستی حل کی حمایت کردی

Back to top button