ہم اچھی سیاست نہیں کریں گےتو ملک آگے نہیں بڑھےگا : وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ نوجوانوں کے نعرےلگانے والے بڑےآئے،اچھی سیاست نہیں کریں گےتو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست کو ماضی میں بدنام کیاگیا اور اگر ہم اچھی سیاست نہیں کریں گےتو ملک آگے نہیں بڑھےگا، نوجوانوں کےلیے ماضی میں کوئی کام نہیں کیاگیا۔

مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کےسب سےبڑے اور تاریخی کسان پیکج کا اجراء کرنے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میری کابینہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان وزیر کام کررہے ہیں،ایک ہزار نوجوانوں کےلیے 60 ہزار ماہانہ اعزازیہ پروگرام لانچ کیاہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ عوام کی خدمت میری ذمہ داری ہے،نوجوان گالم گلوچ والا کلچر نہیں چاہتے،بلا کسی سیاسی تفریق کےنوجوانوں کو روزگار فراہم کررہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ میں ہر سیاسی جماعت کےکارکن کی وزیر اعلیٰ ہوں،نوجوان اپنےمحفوظ مستقبل کےلیے سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں۔

مریم نواز نےکہا کہ صوبوں میں جاکر جلسہ کرنا،جلاؤ گھیراؤ کی باتیں کرنابہت آسان کام ہے،ان کےپاس گالم گلوچ کےسوا کوئی کرنےوالا کام نہیں اور ان کا سارا دھیان کسی کی عزت کیسےاچھالنی ہے اس پر مرکوز ہے۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ ہم نے چلڈرن اسپتال میں ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا ہے جس میں ایک ہفتہ سےبھی کم وقت میں 100 سے زائد بچوں کی سرجریز کی گئی ہیں اور اس میں سےبہت سارے مریض خیبرپختونخوا سے آئےہوئے تھے۔

مریم نواز نےکہا کہ ان کی پوری توجہ عوام کےعلاج اور انہیں سہولتیں فراہم کرنےکے بجائے مخالف پر حملہ آور ہونے پر مرکوز ہے۔انہوں نےکہاکہ نوازشریف کےدور میں اس بات پر بحث و مباحثہ ہوتاتھا کہ ملک میں کتنی ترقی ہوئی اور آج بحث اس بات پر ہوتی ہےکہ کون کتنی اونچی آواز میں گالی نکالتا ہے۔

 

دوبارہ گنتی ہو تو فارم 45 اور 47 کو حتمی تعین نہیں کہا جا سکتا : سپریم کورٹ

Back to top button