سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہزار افراد جاں بحق

سوڈان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ مغربی سوڈان کے ماررا پہاڑوں میں پیش آیا، جہاں مسلسل کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں نے زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) کا باعث بنی۔

سوڈان لبریشن موومنٹ کے مطابق، متاثرہ علاقہ تراسین گاؤں ہے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ سے گاؤں کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بدقسمتی سے اس واقعے میں تقریباً ایک ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ صرف ایک فرد کے زندہ بچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

پاکستان کیخلاف سابق بھارتی جنرل کی آبی دہشت گردی کی منصوبہ بندی بے نقاب

سوڈان لبریشن موومنٹ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے تاکہ متاثرہ علاقے سے لاشیں نکالنے اور امدادی کارروائیوں میں مدد حاصل کی جا سکے۔

Back to top button