تھائی لینڈ میں بندروں کی دعوت کا سالانہ میلہ

تھائی لینڈ میں بندروں کے شُکر کا سالانہ میلہ منعقد کیا گیا، کیونکہ وہاں  ان کی موجودگی کی وجہ سے سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو پورا دن جاری رہنے والی  اس تقریب میں بندروں کے سامنے کئی اقسام کے پھل اور ان کے پسندیدہ کھانے رکھے گئے۔ صبح کے وقت میدان میں بندروں کے مجسمے سجائے گئے اور اس کے بعد رضاکار حقیقی بندروں کے لیے کھانے پینے کا سامان لے کر آئے۔ تھوڑی دیر بعد بندروں کے غول دوڑے چلے آئے اور مکاک بندروں نے کھانے کے دوران ایک دوسرے سے الجھتے بھی رہے لیکن اس منظر کو دیکھ کر تمام سیاح بہت خوش ہورہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تقریب بنکاک سے ایک 150 کلومیٹر دور ایک بہت مشہور مندر کے پاس منعقد ہوئی۔ جانوروں کے لیے وسیع رقبے پر پھل اور سبزیاں رکھی گئی تھیں۔ ہرسال اس تقریب سے سیاحت کو فروغ ہوتا ہے کیونکہ دنیا بھر سے لوگ اسے دیکھنے کےلیے آتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں لوپبیوری انتظامیہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ شروع میں 300 کے قریب بندر شریک تھے جن کی تعداد بڑھ کر اب 4000 تک پہنچ چکی ہے۔ شہر کی انتظامیہ کے مطابق انسان اور بندر دونوں ایک ساتھ سکون سے رہ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ بندر سیاحوں کے پاس بھی گئے اور تصاویر بنوائیں۔

Back to top button