2020 ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے والے شوبز ستارے

سال 2020 میں دوران جہاں شوبز کی کئی اہم شخصیات نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز کیا وہیں بہت سی مقبول جوڑیاں ایسی بھی تھیں جو اس برس جدا ہوگئیں۔ آئیے جانتے ہیں شوبز کی وہ مقبول جوڑیاں کون سی تھیں جنہوں نے اس برس راہیں جدا کرکے مداحوں کو بھی حیران کردیا۔

اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف
کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد رواں برس مارچ میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے ازدواجی تعلق کے اختتام کی تصدیق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کے ذریعے کی گئی تھی۔ سائرہ یوسف 2012 میں اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
239187 3958480 updatesاداکار و میزبان فرح سعدیہ اور چوہدری توقیر احمد
رواں برس ٹی وی کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی۔ فرح حسین نے 2012 میں نہایت خاموشی سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر احمد سے دوسری شادی کی تھی جن کا بزنس پاکستان اور امریکا میں پھیلا ہوا ہے۔ رواں برس توقیر احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں میزبان فرح سے مکمل طورپر علیحدگی کی تصدیق کی۔
239187 2108468 updatesانجم شاہین اور میاں وسیم احمد
رواں برس پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انجم شاہین عرف انجمن کو ان کے دوسرے شوہر فلم پروڈیوسر اور اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی علی کی راہیں بھی جدا ہوگئی۔ انجمن کے شوہر لکی علی نے اپریل میں ویڈیو پیغام میں اداکارہ کو طلاق دی۔ اداکارہ انجمن نے فلم پروڈیوسر اور اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی علی سے گزشتہ برس شادی کی تھی۔
239187 4898976 updatesماڈل و اداکارہ ربیا چوہدری اور گلوکار میکال حسن
2016 میں گلوکار میکال حسن سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل واداکارہ ربیا چوہدری نے بھی اس برس ماہ دسمبر میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی۔ جس کے بعد ربیا چوہدری اور گلوکار میکال حسن بھی ایک دوسرے سے راہیں الگ کرلینے والی شوبز کی اہم جوڑیوں میں شامل ہوگئے۔
239187 4169871 updatesاداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر
گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر ساتھ ساتھ نظر آنے والے گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے بھی اس برس شادی سے قبل ہی ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی۔ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اپنے اور عاصم کے درمیان تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ ‘عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں’۔
239187 3646214 updatesعلیزے شاہ اور نعمان سمیع
رواں برس ستمبر میں ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ اور نئے اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس کے تحت قیاس آرائیاں کی جاتی رہی کہ دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام تھے، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکٹھے دکھائی دیتے تھے۔239187 9657208 updates

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button