2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈرامے اور فلمیں


پاکستانیوں کی جانب سے رواں برس سرچ انجن گوگل پر غیر ملکی فلموں اور ڈراموں کے ساتھ 3 پاکستانی ڈراموں کو بھی لاکھوں صارفین نے سرچ کیا، گوگل پر سرچ ہونے والی فلموں میں جنوبی کورین اور سپینش فلمیں بھی شامل رہیں جن سے پاکستانی خوب محظوظ ہوئے۔

دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر سال 2021 میں پاکستانیوں کی جانب سے سرچ کی گئی فلموں اور ڈراموں میں سائنس فکشن فلم دی The Eternals دسویں نمبر پر رہی جس میں انجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، کٹ ہرنگٹن، گیما چن، رچرڈ میڈن، بولی وڈ کامیڈین ہریش پٹیل، ڈان لی اور پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار کمیل ننجیانی ایکشن میں دکھائی دیئے۔ اسکارلٹ جانسن کی میگا بجٹ فلم ’بلیک وڈو‘ سب سے زیادہ سرچ ہونے والی فلموں میں نویں نمبر پر رہی، سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کا 8واں نمبر تھا۔

نیٹ فلیکس کی مقبول سیریز ’منی ہیسٹ‘ Money Hiest پاکستانی سرچ انجن میں 7ویں نمبر پر رہی، اسی طرح بھارت کا متنازع ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا چھٹا شو تھا جس نے مقبولیت میں ارطغرل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان کی نئی ایکشن فلم ’’رادھے‘‘ پاکستانی سرچ انجن پر پانچویں نمبر پر رہی، رادھے کو رواں برس کے وسط میں ریلیز کیا گیا تھا۔اسی طرح پاکستانی ڈرامے رنگ محل نے بھی گوگل سرچ انجن میں خوب انٹری ماری، رنگ محل پاکستانیوں کی جانب سے سرچ ہونے والا چوتھا ڈرامہ سیریل تھا۔

پاکستانی ڈرامہ چپکے چپکے بھی ملکی سرچ انجن میں عوام کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور اس کا نمبر تین رہا، نجی ٹی وی کا ایک اور مقبول ڈرامہ ’’خدا اور محبت‘‘ گوگل سرچ انجن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس ڈرامے کو جہاں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، وہیں یہ ڈرامہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی تلاش کیا گیا۔

نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’’اسکوئڈ گیمز‘‘ Squid Games کو پاکستان میں سرچ انجن پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، ’’اسکوئڈ گیمز‘‘ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی ویب سیریز قرار پائی ہے۔

Back to top button