لاہور، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس میں گھروں، عمارتوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
شیخوپور اور لاہور کے گردونواح میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، رپورٹس کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہیں، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری ور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
29 نومبر 2022ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسلام آباد کے علاوہ خیبرپی کے کے علاقے ہری پور، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، قبل ازیں 25 اکتوبر 2022ء کو بھی کئی شہر شدید زلزلے سے لرز گئے۔
اس وقت سندھ کے کئی شہروں سیہون، بھان سید آباد، دادو اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے رُک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے، زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 4 بتائی گئی۔
