’’گوگل پاکستانی نوجوانوں کیلئے لایا کمائی کا نادر موقع‘‘

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے کمائی کا نیا پروگرام متعارف کروا دیا ہے جس سے نوجوان تین سے پانچ لاکھ روپے کما سکیں گے اور پروگرام بالکل مفت ہوگا۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور ٹیک ویلی کے ساتھ مل کر گوگل نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی ٹریننگ کا اعلان کیا ہے، اس ٹریننگ سے پاکستانی نوجوان نہ صرف آئی ٹی میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ یہ ٹریننگ پروگرام نوجوانوں کو 3 لاکھ پاکستانی روپے کمانے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔
ٹریننگ میں آج کی دنیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سی اہم مہارتیں شامل ہوں گی جن میں آئی ٹی سپورٹ، یو ایکس ڈیزائن، پروجیکٹ مینجمنٹ، آئی ٹی آٹومیشن، ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالیٹکس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس، بزنس انٹیلی جنس اور سائبر سیکیورٹی شامل ہیں۔
اسی طرح کا ایک اقدام گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے بھی اٹھایا ہے، گورنر ہاؤس سندھ میں 50 ہزار افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ گورنر سندھ کے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، اور ویب سمیت مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی تربیت دے کر کراچی کو ایک کامیاب آئی ٹی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔
طلباء کا انتخاب اہلیت ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا جو گورنر ہاؤس میں لیا جائے گا۔کامران ٹیسوری کا دعویٰ ہے کہ اس تربیت کے بعد نوجوان تقریباً 3 لاکھ سے 5 لاکھ روپے کما سکیں گے۔ پاکستان کی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وزارت (منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ) نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے اور روزگار کی بہتری کے لیے مختلف پروجیکٹس شروع کرنے جا رہی ہے۔ ان پراجیکٹس کے ذریعے نوجوان ماہانہ 3سے 5لاکھ روپے تک کما سکیں گے۔
آئی ٹی ٹریننگ پروگرام منتخب طلباء اور خواہشمند افراد کو مفت اسکالر شپ فراہم کرے گا، گوگل آئی ٹی سپورٹ پروگرام پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل سرٹیفکیٹ، گوگل ڈیٹا اینالیٹکس، گوگل یوایکس ڈیزائن پروفیشنل سرٹیفکیٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس پروفیشنل سرٹیفکیٹ اور آئی ٹی سپورٹ پروفیشنل جیسے سرٹیفکیٹ دے گا، ہر سرٹیفکیٹ میں 3سے 4کورسز شامل ہوں گے جو منتخب امیدواروں کو مفت میں سکھائے جائیں گے۔
اس وسیع تر پروگرام کا مقصد منتخب طلباء اور تجربہ کار یا بے روزگار افراد کو مواقع فراہم کرے گا، خصوصاً ان لڑکیوں کو جو متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھتی ہوں۔ ٓئی ٹی سپورٹ پروگرام ابتدائی طور پر 5یونیورسٹیوں اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے کھولا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یہ کورس ان پیشہ ور اور بے روزگار افراد کے لیے بھی ہے جو آن لائن کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں آئی ٹی پروگرام کی ضرورت ہے۔ اس مرحلے میں داخلہ لینے والے طلبا تمام ضروری معاونت کے ساتھ کورسز کی ایک وسیع تر رینج تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اور اگلے 3سے 6ماہ کے اندر جن منتخب مضامین میں سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
یہ وظائف ان خواہشمند افراد کے لیے دستیاب ہیں جو 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں۔ وہ طلباء جو ڈگری پروگرام کے آخری سال میں ہیں یا دوسرے اداروں میں داخلہ لے چکے ہیں وہ بھی اس پروگرام میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو آن لائن کام کر کے کمانے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ سکالر شپس کی کل تعداد 500 ہے۔
آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے لیے منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے ساتھ شراکت دار تعلیمی ادارے اس پروگرام کے تحت پاکستان کی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وزارت کے ساتھ شراکت دار ہیں اور ان طلباء کو پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی، وہ ادارے مندرجہ ذیل ہیں:
نیشنل اسکلز یونیورسٹی
قائد اعظم یونیورسٹی
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تمام پوسٹ گریجویٹ کالجز
فاسٹ اور نیشنل یونیورسٹی کے لیے محدود سیٹیں ہیں۔
