بشریٰ بی بی کاآڈیولیک کیس ثاقب نثار کے بیٹے کیساتھ یکجا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کیساتھ یکجا کر دیا۔ طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس بابر ستار کی عدالت میں ہوئی۔وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا دلائل میں کہنا تھاکہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل لینے کے لیے کہا، ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا، عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس آڈیو لیکس کے خلاف ان کی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کیا۔عدالت نے ایف آئی اے کے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک
چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی سے انکار
ملتوی کر دی۔
