ماہرین صحت نے ناشتہ نہ کرنا صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ناشتہ سب سے اہم ترین غذا ہے ۔تاہم کچھ افراد اس سے دوری کو جسمانی وزن میں کمی لانے کا بہترین ذریعہ تصور کرتے ہیں۔مگر ناشتہ نہ کرنا کینسر کی مخصوص اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں معدے اور آنتوں سے متعلق کینسر کی اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے لیے 63 ہزار افراد کی غذائی عادات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔تحقیق میں شامل 86 فیصد افراد ناشتہ کرنے کے عادی تھے جبکہ 8 فیصد اس سے دور رہنا پسند کرتے تھے، جبکہ باقی کبھی کرتے تھے، کبھی نہیں کرتے تھے۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 6 سال تک لیا گیا جس کے
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
دوران ان میں سے 369 افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔
