گڑ صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟جانیئے

ماہرین کاکہنا ہے کہ گڑ کا استعمال عام ہوتا ہے مگر کیا یہ چینی کا صحت مند متبادل ہے؟بنیادی طور پر گڑ شکر کی ایسی قسم ہے جسے ریفائن نہیں کیا جاتا ہے، یعنی اس میں غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جبکہ چینی میں صحت کے لیے مفید اجزا نہیں ہوتے۔پاکستان اور بھارت میں ہی گڑ سب سے زیادہ بنتا ہے اور عموماً اس کے لیے گنے کا استعمال کیا جاتا ہے۔گڑ میں ریفائن چینی کے مقابلے میں زیادہ غذائی اجزا ہوتے ہیں۔ گڑ میں بی وٹامنز اور منرلز جیسے کیلشیئم، زنک، فاسفورس اور کاپر کی بھی کچھ مقدار موجود ہوتی ہے۔مگر گڑ کی 100 گرام مقدار بہت زیادہ ہے اور لوگوں کو اتنی مقدار استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ بھی شکر ہی ہے۔تو یہ چینی کا کسی حد تک صحت مند متبادل ضرور ہے مگر اس کی زیادہ مقدار کا استعمال کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

لوگوں کی جانب سے گڑ کے استعمال کو متعدد طبی فوائد کا باعث قرار دیا جاتا ہے مگر اس حوالے سے طبی سائنس نے کچھ خاص کام نہیں کیا تو ان کو

نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید مذمت

مصدقہ تصور نہیں کیا جا سکتا۔

Back to top button