پی ٹی آئی کےمزید28ارکان کا قائمہ کمیٹیوں سےاستعفیٰ آگیا

پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی اراکین کی تعداد 47 ہوگئی۔
تحریک انصاف کے اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کروا دیئے، اسی طرح پی ٹی آئی کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔
کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنااللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیاء الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کااڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفوں اور پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق آگاہ کیا، ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستفی رہیں گے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہماری ملاقات عمران خان سےسے ہوئی ہے، 15سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب صحت بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی ائی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق اگاہ کیا، پانی پی ٹی ائی کو اج پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
