3 ماہ کے دوران مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی
مشیر خزانہ شوکت ترین نے دو سے تین ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ چند روز میں پٹرول کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔
وزیراعظم کے مشیر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سرور کو اکنامسٹ نہیں کہہ سکتے ، آئی ایم ایف کی اسٹمپ لگ جائے تو دیگر بینک آپ کو قرضہ دینا شروع ہو جاتے ہیں ، تین چار ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت میں آئے تو عمران خان سعودیہ عرب ، چین ، امارات اور قطر گئے ،28 ارب ڈالرقرض کی ادائیگی کیلئے عمران خان کو پیسے مانگنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع پرویز خٹک کو دفع کرنے کا مطالبہ کیوں ہو رہا ہے؟
شوکت ترین نے کہا کہ کراچی میں میرا ووٹ رجسٹرڈ ہی نہیں ، میرا ووٹ پہلے لاہورمیں رجسٹرڈ تھا اور اب مردان میں رجسٹرڈ ہے ، میرا شناختی کارڈ مردان سے ہے ، خیبرپختونخوا سے سینٹ الیکشن اس لیے لڑ رہا ہوں کہ یہاں میرا سسرال ہے۔
