اومیکرون : پاکستان نے مزید 15 ممالک پر پابندیاں عائد کردیں
کرونا وئیرینٹ اومیکرون کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے پاکستان نے مزید 15 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ‘سی’ کیٹیگری میں نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں مزید ممالک کو شامل کیا گیا ، ایسے ممالک کے تمام مسافروں پر پاکستان میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے فہرست میں شامل ممالک میں آئرلینڈ، سلوانیا، ویتنام، پولینڈ ، کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈز، یوکرین، اور زمبابوے ہیں۔بوٹسوانا ، جنوبی افریقہ، لیسوتھو، ایسواتینی، موزمبیق اور نمیبیا کے ساتھ ہانگ کانگ کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
مذکورہ ممالک کی ان باؤنڈ پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ، سفر لازمی ہونے کی صورت میں این سی او سی کی تجویز کردہ صحت سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد لازمی کرنا ہوگا۔
صرف منفی ٹیسٹ کے حامل مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، ایسواتینی، بوٹسوانا، زمبابوے ، جنوبی افریقہ، موزمبیق، لیسوتھو اور نمیبیا کے مسافروں کو تین دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع پرویز خٹک کو دفع کرنے کا مطالبہ کیوں ہو رہا ہے؟
مثبت ٹیسٹ کے حامل مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ان کا پی سی آر اٹھویں روز کیا جائے گا۔
