باکسر محمد وسیم کا پیرس اولمپکس میں شرکت کا اعلان

قومی باکسر محمد وسیم نے پیرس اولمپکس کے دوران پاکستان کی نمائندگی کا اعلان کر دیا ہے۔

محمد وسیم نے لاہور میں ڈی ایچ اے باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنلزکے موقع پر میڈیا سے بات کرتے کہا پروفیشنل سے امیچور باکسنگ میں حصہ لینے کے لیے تین ماہ پروفینشل فائٹ معطل کرنا پڑیں گی۔

باکسر محمد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیڈریشن کو اپنی رضامندی ظاہر کر دی ، پیرس اولمپکس 2024 میں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کلثوم نواز ، شہباز شریف کیخلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج
قومی باکسر نے کہا کہ لاہور میں امیچور باکسرز کی تربیت کے لیے اکیڈمی بنانے کا پلان کر رہا ہوں ، باکسرز کا معیار دیکھ کر خوشی ہوئی۔

Back to top button