ایک ہفتے میں 30اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے  جبکہ حالیہ ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں  اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی دارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.16 فیصد رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 26 روپے سے زائد کا اضافہ ہواانڈے گیارہ روپے فی درجن سے زائد مہنگے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 200 گرام سرخ پسی ہوئی مرچ 43 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلوسلنڈرتقریباً 10 روپے، گڑ 4 روپے، تازہ دودھ 35 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر، چینی، انڈے، لہسن ، دال مسور، دال مونگ، ایل پی جی سمیت 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 26 روپے 32 پیسے، چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے، لہسن 8 روپے 4 پیسے، چاول 2 روپے 69 پیسے، دال مسور 2 روپے 29 پیسے ،دال مونگ ایک روپے 62 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے

ادارہ شماریات کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس، علی ظفر کے وکلا سے جواب طلب

مہنگا ہوا۔

Back to top button