سنی اتحاد کونسل کے 39ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے رکن قرار
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے 39 ارکان قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سےاجلاس ہوا ۔الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے 39 ارکان قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ان 39 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے سرٹیفیکیٹ سے قبل تحریک انصاف کا ٹکٹ جمع کروایا تھا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قومی اسمبلی کے سابق چیف ویپ عامر ڈوگر اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی سمیت 39 اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفیکیشن جاری کئے گئے۔
شاندانہ گلزار، زرتاج گل، جنید اکبر، شہرام خان، عاطف خان اور لطیف کھوسہ کے نوٹیفیکیشن بھی الیکشن کمیشن نے جاری کردیے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔