4 دہائی پرانا کمپیوٹر کروڑوں روپے میں فروخت

 ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی ملکیت میں رہنے والا ایک کمپیوٹر 3 لاکھ ڈالرز  سے زائد مالیت میں فروخت ہوا ہے۔

دنیا کے 112سال عمر کےشخص کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

رپورٹ کے مطابق ایپل 1 نامی یہ کمپیوٹر اس کمپنی نے 1976 میں متعارف کرایا تھا اور کافی عرصے سے یہ ایپل کی پہلی ایپلیکشن انجینئر ڈانا ریڈنگٹن کی ملکیت میں تھا۔اب وہی ایپل 1 کمپیوٹر 3 لاکھ 15 ہزار 914 ڈالرز میں نیلام ہوا ۔آر آر آکشن نامی کمپنی نے اسے نیلام کیا اور اس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایپل 1 کے ساتھ ساتھ ایپل لیزا 1 کمپیوٹر 81 ہزار 251 ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔

Back to top button