5 بچے پیدا کرنے کی فرمائش پر اقرا عزیز کے ہوش گم
اقرا عزیز کے ہوش گم
اداکار یاسر حسین نے تب اپنی اداکارہ اہلیہ اقرا عزیز کے ہوش گم کر دئیے جب انہوں نے ان سے پانچ بچے اور پیدا کرنے کی فرمائش کر دی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں نے دو برس پہلے پسند کی شادی کی تھی اور جولائی 2021 میں ان کے ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ لیکن اقرا پر تب حیرت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جب شادی کی دوسری سالگرہ پر انہیں منفرد انداز میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے یاسر نے مزید پانچ بچے پیدا کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ یاسر حسین کی اس فرمائش کے بعد اقرا عزیز نے اپنے شوہر کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے۔
یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پر مزاحیہ انداز میں اہلیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں دو سال گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوا۔ اداکار نے لکھا کہ ان کے پچھلے دو سال کیسے گزرے صرف وہ ہی اس بات کو جانتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ انہیں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوا۔ یاسر حسین نے لکھا کہ انہیں سمجھ میں آگیا کہ شادی کیا ہوتی ہے اور آزادی کیا چیز ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس کی وضاحت کی کہ شادی کتنا خوبصورت رشتہ ہے انہیں معلوم ہوگیا۔ اداکار نے مزید لکھا کہ اقرا عزیز کے آنے سے ان کے گھر اور زندگی میں رونق سی آگئی ہے، ہر وقت شور شرابا لگا رہتا ہے۔یاسر حسین نے دعا کی کہ ان کی باقی زندگی بھی یوں ہی شور شرابے اور پیار میں گزر جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں دعا کی کہ انہیں بیٹے کبیر حسین خان جیسے مزید چار سے پانچ بچے ہوں۔ اداکار نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ہمراہ کھچوائی گئی تصویر بھی شیئر کی اور متعدد شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے 28 دسمبر 2019 کو شادی کی تھی، رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل انہوں نے اسی سال منگنی کی تھی۔
شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔ حال ہی میں دونوں نے بیٹے کبیر حسین خان کے نام سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بناتے ہوئے وہاں پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا۔
