کوٹری اور بولاری کے درمیان مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کوٹری اور بولاری اسٹیشن کے درمیان مال گاڑی کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق واقعے کے بعد بولاری اسٹیشن سے اپ ٹریک بند کردیا گیا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک بحال ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک کھلنے تک دیگر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جا رہا ہے، جس میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
راناثنااللہ نےشہبازشریف کوتاریخ کامضبوط وزیراعظم قرار دیدیا
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
