8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر آصف زرداری احتساب عدالت میں طلب

احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق نیب ریفرنس پر آصف زرداری کو طلب کرلیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف پانچواں ریفرنس سماعت کےلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ جج احتساب عدالت اصغر علی نے آصف زرداری اور اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کردئیے ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف علی زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد 20 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری پر آصف زرداری کے اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے رقم دی، مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کےلیے 15 کروڑ ادا کیےگئے، آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔
