علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا

 

 

اڈیالہ جیل حکام نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے آج شام 6 بجے ملاقات کرنی ہے، ملاقات کرنے والوں میں شبلی فراز ، رؤف حسن، ثناء اللہ مستی خیل، رائے حسن نواز، خالد خورشید اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور  کے نام شامل تھے۔ تاہم جیل انتظامیہ نے علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ملاقاتیوں میں ان کی جگہ کسی اور رہنما کا نام دینےکا کہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا

 

یادرہے کہ علی امین گنڈا پور کو گزشتہ کئی روز سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔

 

Back to top button