عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے سیکریٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے عمران خان کے نام 22 جون کو لکھے گئے خط میں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا۔ پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد بیان میں کہا کہ بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی میرا استعفیٰ قبول کرنے پر عمران خان  کا مشکور ہوں، میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز صاحب نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔

عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے کہا کہ بطور قائد حزب اختلاف پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا تھا لہٰذا کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل نامزد کیا جائے۔

Back to top button