پی سی بی میں بورڈ آف گورنرزاجلاس کے بغیرادائیگیوں کاانکشاف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرزاجلاس کے  بغیر ادائیگیوں کا انکشاف  سامنے آگیا۔

آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق دسمبر2022 سے جون 2023 تک بورڈ کے صرف 5 اجلاس ہوئے،چاربااثر ممبران کو 116روزکے الاونسزکی مد میں ادائیگیاں کی گئیں۔

 آڈیٹر جنرل نے اداٸیگیاں خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوے ریکوری کرنے کی سفارش کردی۔

رپورٹ کے مطابق پی  سی بی کے چاربااثرممبران کو1کروڑ17لاکھ کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔ نجم سیٹھی ، شکیل شیخ، ایزد سید ، ہارون رشید اضافی اداٸیگیاں وصول کرنے  والوں میں شامل ہیں۔

 دسمبر2022 سے جون 2023 تک بورڈ کے صرف 5 اجلاس ہوئے ، چاروں ممبران نے پانچ روزاجلاس میں شرکت کی۔ڈیلی  اورمیٹنگ الاونس کی مد مین 116روزکی ادائیگیاں کی گئیں۔چاروں   ممبران کوفروری ، مارچ ، اپریل اورجون کی ادائیگیاں کی گئیں۔

آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی کو 46لاکھ 60ہزارروپے ، شکیل شیخ کو 40لاکھ 60ہزار، ایذید سید کو 39لاکھ، محمدہارون رشید کو 35لاکھ روپے کی اداٸیگیاں کی گئی۔آڈیٹر جنرل نے تمام ادائیگیاں خلاف ضابطہ قرار دے  دیں۔

پاکستان شاہینز کا اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن   

 پی سی بی ممبرزکومیٹنگ الاونس کی مد میں 10ہزارفی اجلاس جبکہ ڈیلی الاونس کی مد میں 25 ہزارروپے دیا جاتا ہے ۔چارممبران کومکمل حاضری کے بغیراضافی 1کروڑ17لاکھ ادائیگیاں ہوئیں ۔لاہور کے رہائشی ہونے کے باوجود خلاف ضابطہ میٹنگ اوریومیہ الاونس دیا گیا۔۔

Back to top button