10 مئی کی رات پاکستان پر فیصلہ کن موڑ آیا، افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد ، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےبھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔
اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سےگفتگو کرتےخواجہ آصف کا کہنا تھا میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیےیہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔
ان کا کہنا تھا 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔
انہوں نےکہا کہ ملک کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑاحکومت اپنی افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں۔
پہلگام حملے کے بعد بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز، 48 کشمیری نوجوان شہید
خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم نے بھارت کومشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے، اللہ کے کرم سے جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کرمغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا بھارت بڑےبڑے جہاز لےکر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیے، جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں تو تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے،مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔
