امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کرپاک بھارت جنگ بندی کوپائیداربنانےکےلیے کام کررہے ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کرپاک بھارت جنگ بندی کوپائیداربنانےکےلیے کام کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں۔
برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہےکہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدےکی پاسداری کریں۔
پہلگام حملے کے بعد بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز، 48 کشمیری نوجوان شہید
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پربرطانوی وزیرخارجہ سےسوال کیا گیا جس پر ان کاکہنا تھا کہ فریقین پر زور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کی بات آتی ہےتو فریقین پرمعاہدےکی پاسداری پر زوردیں گے۔
