ا سلام آباد،بلڈنگ کی چھت گرنے سے 5مزدور جاں بحق

اسلام آباد کے علاقے ہمک میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرنے سے پانچ مزدور جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

 ضلعی انتظامیہ نے عمارت کو سیل کردیا،انکوائری شروع کردی گئی۔

تھانہ ہمک کے علاقے میں علی الصبح زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے وہاں موجود آٹھ مزدور اس میں دب گیے جس پر مقامی لوگوں نے امدادی اداروں کو طلب کیا، ریسکیواداروں نے عمارت کے ملبے سے پانچ مزدوروں کی لاشیں نکالیں،  امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں سے 4 کا تعلق تونسہ شریف ایک ملیر کراچی کا ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت لکی ,سجاد ،کبیر، اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک مزدور کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں  کی توثیق کردی

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوئے، زخمی  مزدورں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ گودام سیل کرکے چھت گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، انکوائری کی سفارشات کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی- امدادی ذرائع کے مطابق یہ عمارت ایک نجی کمپنی کا گودام ہے۔

Back to top button