اداکار فیصل رحمان کا قائداعظم سے ملاقات کادعویٰ

سینئر اداکار فیصل رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے 2سال کی عمر میں قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل رحمان کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کر چکا ہوں جسے وہ آج تک فراموش نہیں کرسکے۔جب میں قائد اعظم سے ملے، تب 2 سال سے بڑا تھا، مجھے بانی پاکستان سے ملاقات مکمل طور پر یاد تو نہیں لیکن خواب کی طرح یاد ہے کہ محمد علی جناح سے ملا تھا۔

فیصل رحمان نے کہا کہ فیصل رحمان نے بتایا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا، قسمت نے ساتھ دیا اور جوانی میں ہی اسٹار بنادیا، بہت ساری اداکاراؤں کے ساتھ ہیرو آیا، اب ان سے ملتا ہوں تو ان سے کم عمر لگتا ہوں لیکن کبھی کسی نے مذاق میں بھی اپنا بیٹا نہیں کہا۔شبنم کے ساتھ کام کرتے وقت یا ملتے وقت ایسا ضرور محسوس ہوتا تھا کہ جیسے میں ان کا بیٹا ہوں۔

Back to top button