انتظامی یونٹس اور صوبوں پر بات ہونی چاہئے : ملک احمد خان

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ انتظامی یونٹس اور صوبوں پر بات ہونی چاہیے،گورننس اور انتظامی نظام پر گفتگو کرنا شجر ممنوعہ نہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ نئے انتظامی یونٹس پر فیصلہ سوچ سمجھ کر ہونا چاہئے، پڑوسی ممالک کے تجربات سے بھی رہنمائی لی جاسکتی ہے،قومی اداروں کی بحالی کےلیے مکالمہ ضروری ہے، مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرنا ضروری ہے۔
صوبے بنانے کے خیال کو ترک کیا جائے : عبدالمالک بلوچ
ملک احمد خان نے کہاکہ منتخب نمائندوں کو آئینی اختیارات کےمطابق کردار ملنا چاہئے،پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور حکومت اس کے ووٹوں سے قائم ہے،منتخب نمائندوں کو آئینی اختیارات کےمطابق کردار ملنا چاہئے۔
