عینی جعفری کاسمیٹک سرجری کے سوال پر غصے میں کیوں آ گئیں؟

اداکارہ عینی جعفری نے اپنے چہرے کے خدوخال بدلنے کے سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب ضرورت پڑے گی میں کاسمیٹک سرجری کرائوں گی، کیونکہ یہ میرا چہرہ ہے، لیکن ابھی میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔
حال ہی میں عینی جعفری نے لندن میں ہولی ووڈ فلم ’باربی‘ کے پریمئر میں شرکت کی تھی جہاں وہ گلابی رنگ کے لباس میں دلکش دکھائی دے رہی تھیں، اداکارہ نے اس ایونٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ’’بے جا تنقید‘‘ اور ’’ٹرولنگ‘‘ پر عینی جعفری نے سخت ردعمل دیا، ایک صارف نے اداکارہ سے کمنٹ سیکشن میں سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے چہرے پر کیا کروایا ہے؟ آپ پہلے بہت خوبصورت لگتی تھیں۔
جس پر عینی جعفری نے جواب دیا کہ اسے عمر بڑھنا (aging) کہتے ہیں، میرے چہرے پر جھریاں اور لکیریں ہیں اور مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ہے، یہ جواب صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ میں نے اپنے چہرے پر کیا کروایا ہے۔
عینی نے لکھا کہ ’میں نے آئی بروز پر مائیکرو بلیڈنگ کے علاوہ کچھ نہیں کروایا اور اگر مستقبل میں مجھے خواہش ہوئی کہ میں اپنے چہرے پر کوئی ٹریٹمنٹ کرواؤں تو میں ایسا ضرور کروں گی، یہ میرا چہرہ ہے۔
انہوں نے اسی جواب کو انسٹاگرام اسٹوری پر بھی پوسٹ کیا اور لکھا کہ ’میرے زیادہ تر فالوورز بہت اچھے ہیں، لیکن ان مداحوں کے کچھ سوالات بہت فضول اور افسردہ کر دینے والے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ کچھ لکھنے سے پہلے سوچتے نہیں ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر مزید لکھا کہ ’انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنی تصاویر پوسٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میں ٹرولنگ کو برداشت نہیں کر سکتی، عینی نے لکھا کہ آپ میں سے کئی لوگوں نے میری ٹانگوں اور بازؤں کی سیاہ رنگت کے حوالے سے سوالات پوچھے، دراصل یہ رنگت کھیل کھیلنے کے دوران ہوئی تھی۔
اداکارہ نے لکھا کہ جس کے نتیجے میں میری ٹانگوں اور بازؤں پر زخموں کی نشان ہوگئے جسے میں نے ختم کرنے کے لیے خارش کرنا اور کھرچنا شروع کر دیا، انہوں نے لکھا کہ ایسا کرنے سے میری ٹانگوں کی رنگت مستقل طور پر تبدیل ہوگئی ہے، میرا خیال تھا کہ کچھ لیزر ٹریٹمنٹ جلد کی سیاہ رنگت کو ہلکا کر دیتے ہیں لیکن میں نے ایسے ٹریٹمنٹ نہیں کروائے۔
عینی نے مزید لکھا کہ جلد کی رنگت مجھے پریشان کر رہی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ میں کروں گی، اگر میری رنگت سے آپ کو پریشانی ہو رہی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے، قبل ازیں پاکستانی اداکارہ نیمل خاور بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں تھیں، جب ان پر چہرے کی سرجری کروانے کا الزام عائد کیا جارہا تھا۔
مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران تھے اور اداکارہ پر ناک کی سرجری اور بوٹوکس انجیکشن لگوانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا، کچھ صارفین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اداکارہ کی

چینی کرنسی میں ادائیگیاں کرنیوالےممالک میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟

سرجری ان کی نند اور حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے۔

Back to top button