عامر لیاقت نے چوتھی شادی کی ہے، تیسری بیوی سامنے آ گئی

تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کا دعوی کرنے والی اداکارہ ہانیہ خان نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ انکی چوتھی بیوی ہے کیونکہ عامر نے تیسری شادی ان سے کی تھی۔
اداکارہ ہانیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین دانیہ سے قبل مجھ سے شادی کر چکے تھے اور میں ان کی تیسری بیوی ہوں۔ ہانیہ خان نے یہ دعویٰ آج ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خیال رہے کہ وہ گذشتہ سال بھی ایسے ہی دعوے کے ساتھ میڈیا کے سامنے آ چکی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عامر۔لیاقت کیساتھ اہنی تصاویر اور آڈیو ریکارڈنگز بھی ثبوت کے طور پر پیش کی تھیں۔
ہانیہ نے تب بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ انور کو طلاق دے دی ہے۔ تاہم میں ان کی بیوی تو ہوں لیکن میرے پاس اپنا سچ ثابت کرنے کیلئے کوئی نکاح نامہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے ہانیہ خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا لیکن کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔
لیکن اب ایک بار پھر ہانیہ خان نے اپنا دعویٰ دہرایا ہے کہ عامر لیاقت حسخن نے ان سے تیسری شادی کی تھی، اور اب انہوں نے چوتھی شادی کی ہے۔ اداکارہ اور ماڈل نے پروگرام میں بتایا کہ عامر لیاقت ہمیشہ سے ہی کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہتے ہیں.
عمران نے صدر علوی سے کن حکم ناموں پر دستخط کروائے ہیں؟
جن کا تعلق متوسط گھرانے سے ہو۔ان کے مطابق عامر ان لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر ان کا کیریئر بنانے کے وعدے کرکے ان سے شادیاں کرتے ہیں اور پھر دل بھر جانے پر انہیں فارغ کر دیتے ہیں۔ ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ سچ بھی ہے کہ عامر لیاقت کی وجہ سے طوبیٰ مشہور بھی ہوئیں اور انہیں مواقع بھی ملے، پہلے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔
ہانیہ نے یہ کہا کہ عامر لیاقت کا پہلی بیویٰ بشریٰ اقبال کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ہانیہ خان نے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین سے درست نہیں، اس کے باوجود انہوں نے ان سے شادی کی۔
ہروگرام کی میزبان سدرا اقبال نے ان سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ عامر لیاقت نے دانیہ اور طوبیٰ کو اپنی بیویوں کے طور پر قبول کیا اور انہیں نہیں کیا؟ اس پر ہانیہ نے کہا کہ انہیں عامر نے ہدایت کر رکھی تھی کہ اپنی شادی کے معاملات کو ظاہر نہیں کرنا مگر چوں کہ ان کے ساتھ ایسے مسائل ہوگئے تھے کہ انہیں شادی ظاہر کرنا پڑی لہٰذا عامر نے انہیں قبول نہیں کیا۔
