انزائٹی اور ڈپریشن جیسے عام امراض سے بچنے کا آسان طریقہ

ڈپریشن اور انزائٹی موجودہ عہد کے بہت عام ذہنی امراض ہیں۔مگر اچھی نیند کو یقینی بنا کر ڈپریشن اور انزائٹی سے خود کو بچانا ممکن ہوتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

York یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دائمی تناؤ متعدد ذہنی امراض بشمول ڈپریشن اور انزائٹی کا خطرہ بڑھاتا ہے، مگر اچھی نیند سے دماغی صحت کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس تحقیق میں 600 سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جو کووڈ 19 کی وبا کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ عالمی وبا کے دوران دنیا بھر کے افراد کو طویل المدتی تناؤ کا سامنا ہوا تھا، جس سے ماہرین کو ذہنی صحت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا منفرد موقع ملا۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے اچھی نیند اور تناؤ پر قابو پانے کے لیے مفید حکمت عملیوں کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے جانتے ہیں کہ اچھی نیند ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے، مگر تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس سے ذہنی صحت پر تناؤ سے مرتب ہونے والے منفی اثرات

کاشتکار کپاس 8500 روپے فی من سے کم نہ بیچیں

سے بچنا بھی ممکن ہوتا ہے۔

Back to top button