عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 6 سے 9 جون تک چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی، کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سےسرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا، یکم ذوالحجہ 29 مئی کو تھی اور اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔