کراچی میں کانگو وائرس کاشکارایک اورمریض دم توڑ گیا

کراچی میں کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔
ہسپتال حکام کا بتانا ہے کہ 28 سالہ مریض کو تیزبخاراور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا مگر وہ علاج کے دوران انتقال کرگیا۔کانگو میں مبتلا شخص پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا اور مریض کو 2 روز قبل ہسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔
ڈاکٹرز کا مزید بتانا ہے کہ انتقال کر جانے والے مریض میں آج صبح کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔
