چین میں ہاتھوں کےناخن مہنگےداموں فروخت ہونےکاانکشاف

ہاتھوں کےناخن کاٹ کرضائع کرنےکےبجائےجمع کرلیں،چین میں ہاتھوں کےناخن مہنگےداموں فروخت ہونےکاانکشاف سامنے آگیا۔

کیا آپ بھی ناخن کاٹنے کے بعد کٹے ہوئے ناخن کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو آج سے ان ناخنوں کو جمع کرنا شروع کردیں کیوں کہ مستقبل میں یہ ناخن آپ کی مالی مشکلات  دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں چین کی مقامی ادویات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کٹے ہوئے ناخن  بچوں میں پیٹ  اور  ٹانسلز جیسی بیماریوں کے علاج کے طور پر چین میں مقامی سطح پر  تیار کی جانے والی  ادویات کا ایک اہم جزو ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ چین میں مقامی ادویات تیار کرنے والی کمپنیاں اسکول اور دیہاتوں سے مبینہ طور پر ان کٹے ہوئے  ناخنوں کو خرید لیتی ہیں اور  پھر ان ناخنوں کو اچھی طرح سے دھو کر ان کا باریک پاؤڈر بنایا جاتا ہے اور یہ پاؤڈر ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

Back to top button